ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ساگر روڈ پر کار درخت سے ٹکراگئی؛ ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی

بھٹکل ساگر روڈ پر کار درخت سے ٹکراگئی؛ ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی

Sat, 29 Apr 2017 07:03:22    S.O. News Service

بھٹکل 29/اپریل (ایس او نیوز) یہاں ساگر روڈ پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئے ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، جسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد منی پال بھیجا گیا ہے۔

مرنے والے کی شناخت سیفان ابن جعفر کڈدری (19) کی حیثیت سے کی گئی جو بھٹکل مدینہ کالونی کا رہنے والا تھا، جبکہ شدید زخمی نوجوان کی شناخت نواز ملپا (20) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ چار نوجوان غالباً ساگر یا آس پاس کے کسی علاقہ سے بھٹکل لوٹ رہے تھے کہ صبح قریب چار بجے ان کی کار تیز رفتاری کے ساتھ ایک درخت سے ٹکراگئی۔ سیفان جو کار چلارہا تھا، حادثے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا (انا للہ و اناالیہ راجعون) ۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے کے  بعد کار پر سوار دیگر دو نوجوانوں عبیر گوائی اور رضان نے سیفان اور نواز کوزخمی حالت میں فوری اسپتال پہنچانے کے لئے کئی ایک سواریوں کو روکنے کی کوشش کی،  مگر کسی بھی سواری نے مدد نہیں کی، بعد میں انہوں نے بھٹکل سے ایمبولنس منگوائی، ایمبولنس موقع واردات پر پہنچنے تک سیفان دم توڑ چکا تھا، البتہ نواز ملپا کو فوری طور پر منی پال لے جایا گیا ۔

سیفان کی میت فی الوقت بھٹکل سرکاری اسپتال کے پوسٹ مارٹم روم میں رکھی گئی ہے، جہاں عوام کی کافی تعداد اطلاع ملتے ہی جمع ہیں۔

مزید تفصیلات موصول ہونی باقی ہے۔


Share: